سال نو 2020 کی آمد پر بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
کراچی میں جمعے کے روز رات 10 بجے اچانک سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پھر صبح 6 بجے انہیں بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹے کھلنے کے بعد ایک بار پھر بند
کراچی میں 6 روز بعد اچانک کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز چند گھنٹوں بعد ہی بند
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق آج کھلنے تھے تاہم پریشر کم ہونے کے سبب سی این جی اسٹیشنز کو مسلسل دوسرے روز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنا ہے البتہ گیس پریشر بہتر ہونے کی صورت میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔
ادھر پنجاب میں سوئی نادرن گیس کے نوٹیفکیشن کے بعد آج صبح سے پنجاب کی صنعتوں کو 10 روز بعد گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔