رونالڈو نے 12 کروڑ روپے ہاتھ میں سجا لیے


پرتگال سے تعلق رکھنے والے کریسٹیانو رونالڈو کے ہاتھ میں ہر وقت 12 کروڑ روپے ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں اپنی تصاویر شئیر کی جس میں وہ اپنے بائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی ایک چھلا اور گھڑی بھی باندھے ہوئے ہیں جس کی کل مالیت 6 لاکھ 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ اور 12 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

یاد رہے فٹبالر کا تعلق اُن میں ہوتا ہے جو بہت معاوضہ لیتے ہیں اور شاید یہ ہی وجہ ہے جو اپنی شان و شوکت کا مظاہرہ اکثر اپنے پہناوے سے بھی کرتے رہے ہیں۔

رونالڈو کے ہاتھ میں یہ اُنگھوتی دبئی کے ایک ایونٹ کے موقع پر دیکھی گئی تھی جہاں حال ہی میں فٹبالر نے شریک کی تھی۔

ماہرین نے اس حوالے سے بتایا کہ جو انگوٹھی انہوں نے پہنی ہوئی ہے وہ منگنی میں پہننے والی خواتین کی انگوٹھی کی طرح ہے جس میں ہیرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

رونالڈو کے لئے بڑا اعزاز

دوسری جانب دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس کے دوران یووینٹس کلب کے سپر اسٹار فٹبالر نے رولیکس کی جی ایم ٹی ماسٹر آئیس گھڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے، جس میں 18کیرٹ کا وائٹ گولڈ اور 30کیرٹ کا ہیرا لگا ہوا ہے۔

گزشتہ روز قبل مایہ ناز پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔

کرسٹیانورونالڈو کھیل کے میدان سے زیادہ انسٹاگرام پر اسپانسرڈ پوسٹ سے کما لیتے ہیں اس کے علاوہ رونالڈو صرف انسٹاگرام پر اسپانسرڈ پوسٹ لگانے سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز کما رہے ہیں۔

گزشتہ سال اٹالین کلب یوئینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر زکمائے تھے جس کے بعد کرسٹیانو دنیا کے  سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے دوسرے ایتھلیٹ بن گئے تھے۔

تاہم سوشل میڈیا پر کمائی کے اعتبار سے رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں ،جو ایک ریکارڈ کمائی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رونالڈو کے انسٹاگرام پر فالورز  کی تعداد 187 ملین ہےاور وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالووز والے کھلاڑی ہیں۔

ملٹی نیشنل کمپنیاں رونالڈو کو انسٹاگرام پر اتنی بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کی وجہ سے اپنے اشہارات میں بطور ماڈل اور برانڈ ایمبسیڈر لیتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں