کراچی:
کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، سری لنکن ٹیم کامیاب دورہ کرچکی، امید ہے جلد اگلی سیریزکا کوئی مثبت حل نکل آئے گا، کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اظہر علی نے مزیدکہا کہ نیٹ میں پُراعتماد انداز میں پریکٹس کرتا تھا لیکن بدقسمتی سے رنزنہیں کرپا رہا تھا، سری لنکا کیخلاف سنچری سے اعتماد بحال ہو گیا، اب کارکردگی میں تسلسل کی کوشش ہے۔
ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے کہاکہ مجھے سوفیصد یقین ہے کہ ملک میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوا، دانش کنیریا سے متعلق سوال پرانھوں نے مزیدکہاکہ میں نے اسپنرکے ساتھ خود بھی ٹورکیا ہوا ہے،کبھی کوئی ایسی بات محسوس نہیں کی۔