ٹاک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید شادی شدہ ہیں۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ ’شیخ رشید نے نکاح کیا ہوا ہے، لڑکی کہہ رہی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں اور میں تمہاری وجہ سے شیخ رشید سے ملی تھی‘۔
حریم شاہ کے مطابق انہوں نے لڑکی کو کہا کہ ’شیخ رشید سے میری وجہ سے ملی تھیں لیکن میں نے نہیں کہا کہ آپ انہیں پسند کریں‘۔
ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نکاح والی لڑکی کو جانتے ہیں، باقی باتیں شیخ رشید ہی بتاسکتے ہیں، میں ان سب چیزوں کی گواہ ہوں۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید نے لڑکی کو لاہور میں گھر اور گاڑی لے کر دی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو نھی خوب وائرل ہوئی تھی۔
اسی حوالے سے حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرنے والی ویڈیو اصل ہے، وہ بات چیت کر رہے تھے اور ہم نے کال ریکارڈ کر لی کیوں کہ کل کو کوئی بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔