زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 59 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے


کراچی: 

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب59کروڑ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔

گذشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 6 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی مگر سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 20 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبالہ کے ذخائر 17 ارب 59 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز کی سطح پر اگئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 14 ملین ڈالرز اضافے سے 10 ارب 90 کروڑ73 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 68 کروڑ 79لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں