چیئرمین نیب کا مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ کا نوٹس


کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا۔

 نیب اعلامیے کے مطابق مزار قائد کے سامنے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی جس کی تحقیقات کا حکم ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نجف مرزا کو دیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ تحقیقات میں مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کے کردار کو بھی دیکھا جائے گا، ساتھ ہی مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں بھی غور ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق ایس بی سی اے نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی اس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں