150واں ٹیسٹ، پیسر جیمز اینڈرسن منفرد کلب میں شامل ہونے کو تیار


سنچورین: 

 انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن جمعرات کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اترتے ہی ایلیٹ گروپ کا حصہ بن جائیں گے یہ ان کے کیریئر کا 150 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔

37 سالہ اینڈرسن اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے نویں کرکٹر ہوں گے، اس طرح وہ ٹنڈولکر(200)، رکی پونٹنگ (168)، اسٹیووا (168)، کیلس (166)، چندرپال (164)، ڈریوڈ (164) اور ایلن بورڈر (156) کو جوائن کرلیں گے۔

انگلش کپتان روٹ کہتے ہیں کہ اینڈرسن اب بھی بالکل ویسے ہی تیار دکھائی دے رہے ہیں جیسا کہ میں ان کو ہمیشہ سے دیکھتا آرہا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں