لاہور:
ایکسپریس نیوز کے مطابق اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج تھے۔ اداکار اشرف راہی کی نماز جنازہ لال پل پنج پیر کے قریبی گراؤنڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔
اداکار اشرف راہی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اشرف راہی نے تھیٹر کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔