اسلام آباد:
آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ٹریسا دابن سانچز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں فوری کمی نہیں ہوگی ٹیکس سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان میں مالی نظم و ضبط بہتر ہوا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں کمی کا جامع پلان دیا ہے، پاکستان کو آمدنی بڑھانے کا سب سے پہلا چیلنج درپیش ہے، اس کے علاوہ ایکسچینج ریٹ اور سماجی شعبے کا تحفظ جیسے چیلنجز ہیں۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیکس ری فنڈ مارچ میں دیے جانے اور ان کمپنیوں کے نقصانات2021 تک ختم کرنے کا ہدف ہے۔ ٹیکس ہدف میں کمی پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی۔