کراچی:
پی آئی اے میں بیرونی سرمایہ کاری سے پی آئی اے کی کارکردگی پر غیر ملکی بینکوں کا اعتماد بحال ہونے سے پی آئی اے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی بینکوں کی پی آئی اے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری اہم پیش رفت ہے ، پی آئی اے کو بغیر حکومتی گارنٹی کے قرض کی ادائیگی سے پی آئی اے اور معشیت مضبوط ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو بیڑے میں شامل کرنے کے لیے نئے طیاروں کی لیز کی مد میں بھی غیر ملکی زر مبادلہ سے بچت ہوگی۔