کراچی:
اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نہایت مزاحیہ انداز میں بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ پاکستانی دلہنیں کیسی ہوتی ہیں۔
ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہےجو ہر طرح کے کردار کو اتنی بخوبی ادا کرتی ہیں کہ دیکھنے والا ان کی اداکاری کو دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔
ویسے تو ماہرہ خان نے ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘ میں ایک دکھیاری اور بے چاری بیوی کا کردار کرکے شہرت حاصل کی تھی تاہم وہ مزاحیہ کردار بھی اتنے بہترین انداز میں کرتی ہیں کہ دیکھنے والا ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کا ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب
حال ہی میں ماہرہ خان اورسوشل میڈیا اسٹار فائزہ سلیم کی ایک مزاحیہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں پاکستان میں پائی جانے والی دلہنوں کے بارے میں بتاتی نظر آرہی ہیں۔
کچھ دلہنیں اپنی شادی کو لے کر بہت جذباتی ہوتی ہیں جب کہ کچھ دلہنیں لوگوں کو یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ انہیں اپنی شادی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ماہرہ خان اورفائزہ سلیم نےویڈیو میں دلہنوں کی مختلف اقسام کو بیان کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات لاکھوں لوگوں کیلئے رول ماڈل ہیں
ماہرہ خان نے ویڈیو میں ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘ کے جذباتی سین اور مقبول ترین ڈائیلاگ ’’ممی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں‘‘ کو بھی دوبارہ مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے۔