دورہ پاکستان پر آئے سری لنکن کرکٹرز کو کراچی کے مزے لگ گئے


دورہ پاکستان پر آئے سری لنکن کرکٹرز کو روشنیوں کے شہر کراچی کے مزے لگ گئے اور وہ ایک بار پھر ڈنر کے لیے باہر نکل گئے۔

جمعرات کی شب 10 سری لنکن کرکٹرز شہر قائد کی مشہور فوڈ اسٹریٹ بوٹ بیسن کلفٹن میں واقع نجی ریستوران پہنچ گئے۔

مہمان کرکٹرز نے کلفٹن کے ریستوران میں چکن کھایا اور وہاں موجود اسٹاف کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

سری لنکن کرکٹرز اس سے قبل بھی کراچی میں دو دریا کے مقامی ریستوران میں دیسی کھانا انجوائے کرچکے ہیں۔

— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹرز سیکیورٹی انتظامات سے بھی خوش ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں