زیبا شہنازکا بھتیجا لندن میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا


کراچی: 

معروف اداکارہ زیبا شہناز کا لندن میں مقیم بھتیجا سبحانی اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

سماجی رہنما جے ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں زیبا شہنازکے بھتیجے کے قتل کی خبر نشر کی گئی جس میں زیبا شہنازنے بھتیجے کے قتل سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران خبر ملی کے 27 سالہ بھتیجا سبحانی لا پتا ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

زیبا شہنازنے  بتایا کہ سبحانی خاندان کا لاڈلا  والدین کا اتنا فرمانبردار لڑکا تھا جس کی ہم سب گواہی دے سکتے ہیں۔ سبحانی کی اغوا سے چاہ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، وہ صرف اپنے کام سے کام رکھتا تھا اورلندن میں  گھر کے پیچھے بنے جم جاتا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کچھ عرصے قبل سبحانی نے کسی کو پیسے ادھار دیئے تھے جس کی واپسی کا وہ تقاضا کر رہا تھا لیکن وہ لوگ دے نہیں رہے تھے تاہم نامعلوم افراد کی جانب سے رمضان کی پہلی تاریخ کو فون آیا کہ پیسے لے جاؤ۔ جس کے بعد وہ والد کی نئی گاڑی لیکر اُن کے بتائے پتے پر روانہ ہو گیا۔ لیکن اس کے بعد سے اس کا کوئی پتا نہیں چلا اور موبائل فون بھی بند جا رہا تھا۔

زیبا شہناز نے انکشاف کیا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے مطابق سبحانی ایک خاتون کے گھر پیسے لینے گیا تھا، قتل کے بعد بھتیجے کو وہیں جنگل میں دفنا دیا گیا۔ لندن پولیس 8 ماہ تک مقتول کو تلاش کرتی رہی۔ تاہم طویل جدو جہد کے بعد پولیس نے خاتون کو انڈیا جاتے ہوئے لندن کے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا اور پھر اس کی نشاندہی پر سبحانی کی لاش برآمد کی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں