کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹوں کے عارضی لائسنس مستقل کرنے کے احکامات


کراچی: 

 پاکستان کسٹم نے کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹوں کے عارضی لائسنس کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں عارضی بنیادوں پرکسٹمز کلیئرنگ کی خدمات انجام دینے والے کسٹم ایجنٹس اب منظم ہو کر خدمات انجام دے سکیں گے۔

کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹوں کے عارضی لائسنس کو مستقل کرنے کا فیصلہ آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ ارشد جمال کی ایک اجلاس میں دی جانے والی  تجویز پرممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر جواد اویس آغانے مذکورہ احکامات جاری کیے۔

دوران اجلاس ممبرکسٹمزایف بی آر نے چیف کلکٹر ساوتھ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کسٹمزککئیرنگ ایجنٹوں کے عارضی لائسنس کو مستقل کرنے کے لیے اگرممکن ہوتوامتحانات کابھی انعقادکریں یاپھر جن کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس کو پانچ سال یااس سے زائد کا عرصہ گزرگیاہے اور اس دوران ان کسٹم ایجنٹس کی پروفائل کا یہ جائزہ لیاجائے کہ ایسے کسٹمزایجنٹس کے زیرتبصرہ مدت میں عارضی لائسنس پر کوئی ایف آئی آردرج ہوئی ہواورنہ ہی کوئی کنٹراوینشن ہو توان کے کسٹمزایجنٹس لائسنس کوعارضی سے مستقل کیاجائے۔

قبل ازیں آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ محمدارشدجمال نے ممبرکسٹمزکوبتایا کہ متعددکسٹمزایجنٹس کے لائسنس گذشتہ پانچ سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود وہ عارضی لائسنس پرخدمات انجام دے رہے ہیں اوران عارضی لائسنس کو نہ تومستقل کرنے کے لیے کسٹمزایجنٹس کے امتحانات بھی منعقد نہیں کیے جارہے رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں