حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہراساں کیے جانے کی ویڈیو شیئرکرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو دبئی میں اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا۔
وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے شہرت حاصلہ کرنے والی حریم شاہ نےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لوگوں نے نامناسب انداز میں انہیں گھیر رکھا ہے۔ اس دوران مختلف آوازیں بھی کسی جا رہی ہیں۔ حریم کی ساتھی اسٹار صندل خٹک بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم نے کیپشن میں لکھا ’’مجھے دبئی کے اووسیز مال کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جہاں سیکڑوں پاکستانیوں نے دھکے دیتے ہوئے ، گالیاں دیں اور کسی نے مجھے دھکیلا بھی۔
I was invited as a guest at the opening of Oasis Mall in Dubai. Hundreds of Pakistani men hurled abuses, pushed & some even kicked me. Is this how you treat your women??
حریم شاہ نے آخر میں سوال اٹھایا کہ کیا آپ اپنی عورتوں سے اس طرح کا سلوک کرتے ہیں؟
حریم شاہ نےچند روز قبل بھی ٹوئٹر پرویڈیواپ لوڈ کی تھی جس میں کسی تقریب کے دوران ہجوم میں ایک شخص انہیں بازو سے پکڑتا ہے اوروہ اس کا ہاتھ جھٹکتی ہیں ۔ حریم شاہ نے لکھا تھا ’’ کیسے کیسے بےشرم لوگ ہیں اس دنیا میں “۔
Attended an event where hundreds of my fans mobbed me. One of them touched me inappropriately. Kesy kesy besharam log hain iss dunya mein.. #MeToo
یاد رہے کہ تقریبا 2 ماہ قبل ٹوئٹرپرحریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں بیٹھی بھارتی گانوں پرویڈیوز اورتصاویر بنا رہی تھیں۔اس ویڈیو سے انہیں خاصی شہرت ملی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سےسوالات اٹھائے تھے کہ آسان رسائی اوراتنی اہم جگہ پر ویڈیو بنانے کا ذریعہ کون بنا؟ کیونکہ دفترخارجہ تک عام افراد کی رسائی قطعا ممکن نہیں جب تک کہ اندر کا کوئی شخص اپنے مہمان کی انٹری نہ کرائے۔