معروف اداکارومصنف کمال احمد رضوی کی چوتھی برسی


کراچی: 

معروف اداکارومصنف اداکار کمال احمد رضوی کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

اداکارکمال احمد رضوی سن 1930ء کو بھارت میں پیدا ہوئے۔ کمال احمد نے اداکاری سمیت کئی یادگار ڈرامے لکھے جبکہ ہدایت کاری میں بھی اپنا لوہا منوایا ساتھ ہی بچوں کا ادب بھی تخلیق کیا اور تراجم کیے۔

وہ فلم انڈسٹری کی طرف بھی گئے مگر وہاں جی نہیں لگا، ٹی وی پر مشہور ڈرامہ سریز ’الف نون‘ نے کمال احمد رضوی کی شہرت کے بام عروج بخشا۔ انہوں نے جن تھیٹر اور ٹی وی کے جن ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دِکھائے ان میں مسٹر شیطان، آدھی بات، بلاقی بدذات، بادشاہت کا خاتمہ، جولیس سیزر، کھویا ہوا آدمی، خوابوں کے مسافر، صاحب بی بی غلام، ’’چور مچائے شور، ’’ہم سب پاگل ہیں اور آپ کا مخلص شامل ہیں  کمال احمد نے بچوں کا ادب بھی لکھا۔

ان کا اور اداکار ننھا کا ایک خاص تعلق تھا ٹی وی اسکرین پر دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و مظلوم سمجھے جاتے تھے۔ جب اس ڈرامے کا وقت ہوتا تو سڑکوں پر سناٹے کا راج دکھائی دیتا تھا۔ 85 سالہ کمال احمد رضوی علالت کے باوجود فنون لطیفہ سے کافی حد تک گوشہ نشینی اختیار کرچکے تھے تاہم اکثر ادبی محافل میں اچانک اپنی موجودگی ظاہر کردیتے تھے۔

کمال احمد رضوی نے کئی مشہور ڈائجسٹ کی ادارت بھی کی، بیماری اور طویل عمری کے باوجود اپنے مخصوص جملوں سے محفل کو گل گلزار بنا دیتے تھے۔ کمال احمد رضوی کو شوگر کا عارضہ لاحق تھا۔ دوران علاج انھیں 17 دسمبر 2015ء کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کے انتقال سے ادب اور مزاح نگاری کا ایک باب بند ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں