امپائر کے فیصلے پر بھارتی کپتان کوہلی بپھر گئے

امپائر کے فیصلے پر بھارتی کپتان کوہلی بپھر گئے


ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں امپائرنگ فیصلے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بپھر گئے۔

بھارتی اننگز کے 48 ویں اوور میں جدیجا کے خلاف رن آؤٹ کی اپیل امپائر نے مستردکی لیکن جب بولر نے اگلی گیند کرانے کیلئے ایکشن لیا تو ویسٹ انڈین کپتان پولارڈ نے غالباً ڈریسنگ روم سے سگنل ملنے پر تھرڈ امپائر کی طرف رجوع کی درخواست کی جس پر گرما گرمی ہونے لگی، البتہ رے پلے سے بیٹسمین کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

اس پر کوہلی ڈریسنگ روم سے اٹھ کر فیلڈ میں جانے لگے لیکن رک گئے۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو  پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے جب کہ کوہلی صرف 4 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔   ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے یہ ہدف 48 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں