پی ایس ایل فائیو کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی


‏پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ‏پی ایس ایل فائیو کے شیڈول پر مشاورت کے بعد ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے شیڈول پر اتفاق رائے طے پا یا جا چکا ہے اور شیڈول کا باضابطہ اعلان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کراچی اور فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتان سمیت چار شہروں میں کھیلے جائیں گے، لاہور میں 13، کراچی میں 9، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 4 میچز کرانے کی منصوبہ بندی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں