لاہور:
اپنے ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ پاک فوج کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور اسے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فوجی کیپ پہنتا ہوں، جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے یہ کیپ کیا بھارتی کرکٹرز کے فوجی کیپ پہننے کے جواب میں پہنی، تو جاوید میانداد کا جواب تھا میں نے کرکٹ کسی کو دیکھ کر نہیں سیکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پنڈی ٹیسٹ دیکھنے کے لیے بطور مہمان مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانیکا شکرگذار ہوں۔ یاد رہے کہ جاوید میانداد نے صدر مملکت سے ملاقات اور راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران فوجی کیپ سر پر سجا رکھی تھی، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے جاوید میانداد کے پاک فوج کے ساتھ اس جذبے کو خوب سراہا اور ان کے ساتھ نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ جی بھر کر سیلفیاں بھی بنائیں۔