میرے پاس تم ہومیں میرا کا پسندیدہ کون؟

میرے پاس تم ہومیں میرا کا پسندیدہ کون؟


شاید ہی کوئی ایسا ہو جس پر مقبول ترین آن ائر ڈرامے “میرے پاس تم ہو ” کا سحر طاری نہ ہو۔ مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے اس ڈرامے کو انتہائی پسند کرنے والوں میں اداکارہ میرا کا نام بھی شامل ہے۔

ہفتے کی شب نشر ہونے والی اٹھارہویں قسط میں ایک نیا کردار بھی ڈرامے میں شامل تھا جو میرا کا پسندیدہ ٹھہرا۔

مہوش (عائزہ خان ) کو تھپڑ رسید کرنے والی شہوار کی اہلیہ ماہم (سویرا ندیم ) نے 17ویں قسط کے آخری منظر میں زوردار انٹری دی تھی۔ 18ویں قسط کا آغاز اسی منظر سے ہوا اور سویرا ندیم نے اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو خاصا متاثرکیا۔

اداکارہ میرا نے اسی حوالے سے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں سویرا کیلئے ” میرا پسندیدہ کردار” لکھتے ہوئے ان کی زبردست اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ میرا نے ڈرامے کی کاسٹ، اداکاری، ڈائیلاگز سمیت تمام چیزوں کو بہترین قرار دیا۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ مقبولیت کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔ ہفتے کی شب ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوجاتی ہے اور صارفین اگلی قسط نشر ہونے تک دلچسپ میمزبناتے اور تبصرے کرتے ہیں۔ 18ویں قسط کو ایک روز میں یوٹیوب پر 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

میرے پاس تم ہو کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید(دانش) ، عدنان صدیقی (شہوار) ، مہوش (عائزہ خان ) شامل ہیں جبکہ مہوش اور دانش کے بیٹے کی اسکول ٹیچر کا کردار ادا کرنے والی حرا مانی اور شہوار کی اہلیہ ماہم کا کردار بھی خاصا پسند کیاجا رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں