پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی


پشاور ہائیکورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد رکشے میں رکھا گیا اور دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال ہوا، اہم شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

ویڈیو میں پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں دھماکا ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دھماکا ہوتے ہی رکشے کو آگ لگ جاتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں