پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان کا پُرکشش چہرہ قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی جریدے ’ویکلی ایسٹرن آئی‘ کی 2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
جاری کردہ فہرست میں ماہرہ خان ایشیاءکی پُر کشش خواتین میں چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ اداکارہ مہوش حیات پُرکشش چہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ نے مسلسل پانچویں سال ایشیاء کی پُرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
دوسری جانب 2019 میں ایشیاء کی سب سے پُرکشش خاتون کا اعزاز بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حاصل کیا ہے۔
اسی طرح پُر کشش خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، تیسرے نمبر پر بھارتی اداکارہ حنا خان اور چوتھے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شامل ہیں۔
2019 کی سب سے پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست کو آن لائن ووٹوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین
1. عالیہ بھٹ
2. دیپیکا پڈوکون
3. حنا خان
4. ماہرہ خان
5. سُربھی چندنا
6. کترینہ کیف
7. شیوانگی جوشی
8. نیا شرمہ
9. مہوش حیات
10. پریانکا چوپڑا