پولیس کا پی آئی سی حملے میں ملوث وزیراعظم کے بھانجے کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

پولیس کا پی آئی سی حملے میں ملوث وزیراعظم کے بھانجے کی گرفتاری کیلئے چھاپہ


پولیس نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے میں ملوث وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپا مارا۔

دو روز قبل لاہور میں دل کے اسپتال پر ہونے والے وکلاء کے حملے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان بھی پیش پیش تھے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اسپتال میں حملے میں چاہے وزیراعظم کا بھانجہ ملوث ہو یا کوئی اور، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور ، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، فردوس عاشق
وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بھی پی آئی سی پر حملے میں شامل رہے
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حسان نیازی قانون کی گرفت میں آئیں گے اور جو بویا ہے وہ کاٹیں گے۔

آج پنجاب پولیس نے حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم گھر پر نا ہونے کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

رہنماء پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی سی پر حملے کا بڑا کردار وزیراعظم عمران خان کا بھانجا ہے جو انتخابی دھاندلی میں بھی ملوث رہا۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ واردات عمران خان کے بھانجے کی تھی اور الزام اپوزیشن پر لگایا گیا، پی آئی سی حملے کے ملزم حسان نیازی کو فوری گرفتار کیا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں