معروف امریکی بینڈ کا پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ اشتراک


پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے اشتراک سے نامور امریکی بینڈ کا نیا گانا 31 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

نوجوانی میں ہی شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے معروف امریکن ایلکٹرانک ڈانس میوزک بینڈ ’کریویلا‘ کے نئے گانے میں اشتراک کیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

امریکی ریاست نارتھ بروک کا یہ بینڈ 2007 میں بنا تھا جو 2 بہنوں جہان اور یاسمین یوسف پر مشتمل ہے۔

23 سالہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے ’کریویلا بینڈ‘ کا آنے والا نیا گانا ’پیراڈائس‘ پروڈیوس کیا ہے، بینڈ نے سوشل میڈیا پر آنے والے البم کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کا نیا البم ’زیرو‘ 31 جنوری کو ریلیز ہوگا۔

سوشل میڈیا پر امریکی بینڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ پر گلوکار عاصم اظہر نے بھی تبصرہ کیا۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

 گلوکار نے گانا ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں لکھا کہ ’اس گانے کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور گانے کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

امریکی بینڈ کا 31 جنوری کو ریلیز ہونے والا البم 11 گانوں پر مشتمل ہوگا جس میں سے ایک گانا ’پیراڈائس‘ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پروڈیوس کیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان گلوکار عاصم اظہر امریکی بینڈ سے اشتراک کرنے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے قبل کسی پاکستانی گلوکار نے ایسا نہیں کیا۔

نوجوان گلوکار عاصم اظہر کو پاکستان کے جسٹن بیبر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک کوک اسٹوڈیو کا ’تیرا وہ پیار ‘ گانا ہے جسے یو ٹیوب پر 13کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں