سردیوں میں آپ کیلئے مفید 3 مشروبات


موسم سرما میں ہمیں نزلا، زکام، کھانسی اور بے شمار  موسمی مسائل کا سامنا رہتا ہے اور بہت سے لوگوں کو سردی زیادہ بھی محسوس ہوتی ہے۔

آئیے ان تمام تر مسائل سے نمٹنے اور موسم سرما میں ترو تازہ رہنے کے لیے آپ کو ایسے بہترین مشروبات کے بارے میں بتائیں جن کا استعمال کرکے آپ موسم سرما میں بیماریوں سے دور رہیں گے۔

فوٹو: فائل

یہ گرم مشروبات صحت کے ساتھ ساتھ نظامِ قوت مدافعت اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

1. گرم پانی اور لیمو سے بنا مشروب:

فوٹو: فائل

موسم سرما میں اس مشروب کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس مشروب میں اینٹی انفلامیٹری اور اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو کہ ہر قسم کی الرجی کے خلاف مزاحمت کا کام کرتا ہے۔

مشروب بنانے کا طریقہ کار:

سب سے پہلے ایک سے ڈیڑھ کپ پانی کو ابالیں۔

پانی میں جوش آتے ہی اس میں ایک سے دو لیموں کا رس ڈالیں۔

لیمو کا رس شامل کرنے کے بعد مشروب میں ایک چٹکی ہلدی شامل کر لیجیے۔

ہلدی شامل کرنے کے بعد ایک چٹکی گُڑ شامل کرکے کپ میں نکال لیجیے۔

2. ادرک کا قہوہ:

فوٹو: فائل

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ادرک نظامِ ہاضمہ کے لیے بہترین تصور کی جاتی ہے۔ موسم سرما میں ادرک کا استعمال الرجی اور گلے کی سوزش کو کم کرنے کے لیے بہترین دوا ہے۔

ادرک کا قہوہ بنانے کا طریقہ کار:

سب سے پہلے ایک کپ پانی لیجیے۔

اس پانی میں 3 اونس باریک ادرک کے ٹکڑے شامل کر لیجیے۔

ادرک کو پانی میں ڈالنے کے بعد اسے اچھی طرح جوش دیجیے۔

اب اس قہوے کو چھان کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر پیا جا سکتا ہے۔

3.ہلدی والا دودھ

فوٹو: فائل

ہلدی کو ایک اینٹی بائیوٹک بھی کہا جاتا ہے۔ ہلدی میں ایسی خاصیت ہوتی ہے جو کہ جراثیم کے خلاف لڑتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال کرنے سے صحت پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ہلدی دودھ بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ایک کپ گرم دودھ لیجیے۔

اس گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی شامل کر لیجیے۔

دودھ میں ہلدی شامل کرنے کے بعد اس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کر لیں۔

اسے اچھی طرح چمچے کی مدد سے حل کرکے پیا جا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں