مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا غیر معمولی طور پر سستا ہوگیا، فی اونس نرخ میں 15 ڈالر جبکہ فی تولہ 100 روپے کمی ہوگئی۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی سے 84 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 72 ہزار 445 روپے پر آگیا۔
کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا غیر معمولی طور پر 15 ڈالر سستا ہونے کے بعد 1460 ڈالر کا ہوگیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا