2019 کی انٹرٹینمنٹ کی دل موہ لینے والی تصاویر


عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ایک اچھی تصویر ایک ہزار الفاظ کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور بہترین ہوتی ہے اور یہاں پیش کی جانے والی 2019 کی تصاویر اس محاورے پر پورا اترتی ہیں۔

یہاں پیش کی جانے والی تصاویر اگرچہ صارفین کو صرف ایک کلک پر ہی دیکھنے کو مل رہی ہیں، تاہم ان تصاویر کو اسی ہی انداز میں کھینچنے میں فوٹوگرافرز کو بہت بڑی محنت کرنی پڑی۔

یہ تصاویر اگرچہ گزشتہ ایک سال میں متعدد شوبز ویب سائٹس، میگزین و اخبارات کی زینت بنیں، تاہم اس باوجود ان تصاویر کا شمار ایسی تصاویر میں ہوتا ہے جنہیں بار بار دیکھنے کا دل کرتا ہے۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں فروری 2019 میں ہونے والے فیشن ویک کے دوران لی گئی اس تصویر نے دنیا کے بیشمار افراد کے دل جیتے۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

امریکی سیاسی مزاحیہ ریئلٹی ٹی وی شو ویب کی کاسٹ ستمبر 2019 میں ہونےو الی ایمی ایوارڈ شو میں سیلفی لیتے ہوئے۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

کامیڈین ڈونلڈ گروور جولائی میں لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے۔

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

ہولی وڈ فلم ’دی لیون کنگ‘ کے لندن میں منعقد کیے گئے پریمیئر میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے ارب پتی گلوکار جے زی اور ان کی اہلیہ گلوکارہ بیونسے سے مصافحہ کرتے ہوئے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین جولائی 2019 میں جب وائیٹ ہاؤس پہنچیں تو ایوانکا ٹرمپ اور ان کے جیرڈ کشنر ان کے ساتھ بیٹھنے میں کامیاب گئے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

آنجھانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آسٹریلوی شہر سڈنی میں شرکت کے لیے جانے والا شخص فیسٹیول جاتے وقت ٹرین میں اپنا جائزہ لیتے ہوئے ۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

گلوکار بلی پورٹر کی فروری 2019 میں ہونے والی آسکر ایوارڈ تقریب میں لی گئی یہ تصویر بھی بہت مقبول ہوئی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

شہرہ آفاق ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں ٹائرن لینسٹر کا کردار ادا کرنے پر ایمی ایوارڈز جیتنے والے پیٹر ڈنکلیج کی یہ تصویر بھی پسند کی گئی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

سپر اسٹار اینجلینا جولی کی اکتوبر 2019 میں لندن میں ایک فلم پریمیئر کے دوران کھینچی گئی یہ تصویر بھی مداحوں نے بہت پسند کی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

اپنا تبصرہ لکھیں