لاہور:
رنگوں، موسیقی، خوبصورتی اور رونق سے سجے 3 روزہ عروسی ملبوسات کا فیشن شو ’’برائیڈل کیٹیور ویک‘‘ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ لاہور میں جاری ہے۔
فیشن شو کے دوسرے روز 5 ڈیزائنرز نے اپنے اپنے ملبوسات کی نمائش کرائی۔
فیشن شو میں عروسی ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز کی ریمپ پر واک نے جہاں شو کی خوبصورتی کو دوبالا کردیا وہیں مردوں کے لیے تیارہ کردہ شیروانیوں اور دیگر ملبوسات نے بھی سب کی توجہ اور داد خوب سمیٹی۔
شو کے دوسرے روز پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ باکمال اداکاروں کی ریمپ پر واک نے حاضرین کے دل موہ لیے۔
اداکارہ جگن کاظم، آئزہ خان، صنم جنگ، عروہ حسین اور نمرہ خان نے معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی، اس کے علاوہ معروف اداکار عدنان صدیقی، گلوکار علی ظفر اور کرکٹر حسن علی نے بھی خوب جلوے دکھائے۔