سلام آباد میں ڈولفن فورس کی طرز پر شاہین موٹر بائیک اسکواڈ متعارف


لاہور میں ڈولفن فورس کے بعد اب اسلام آباد میں بھی شاہین موٹر بائیک اسکواڈ متعارف کرا دی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے بہتر انتظام اور نگرانی کے لیے کوشاں ہے۔

اس سال کے آغاز میں بھی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا اعلان کیا گیا تھا جس سے ٹریفک کی روانی بہتر اور دور دراز کے راستوں میں ٹریفک جام کو روکنے میں مدد بھی ملی تھی۔

لیکن اب دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد کے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ڈولفن فورس کی طرز پر شاہین موٹر بائیک اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جو شہر کی سڑکوں پر گشت کر کے وارداتوں کو ناکام بنانے میں سرگرم ہو گی۔

اسلام آباد کے ڈی آئی جی نے اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا۔

DIG Operations Islamabad@DigIslamabad

12 Shaheen motorbikes squads will start patrolling in different areas of the city to curb street crimes.@ICT_Police

Embedded video

118 people are talking about this

ٹوئٹ میں ڈی آئی جی نے بتایا کہ 12 رکنی شاہین موٹر بائیک اسکواڈ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں کی گلیوں میں گشت کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں