ہواوے نے نووا سکس سیریز کے 3 فونز متعارف کرادیئے ہیں جس میں سے ایک 5 جی سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔
نووا 6، نووا 6 ایس ای اور نووا 6 فائیو جی فونز کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا۔
نووا 6 اور نووا 6 فائیو جی لگ بھگ ایک جیسے ہی فون ہیں تاہم فائیو جی سپورٹ ایک فون میں ہے دوسرے میں نہیں جبکہ نووا 6 میں بیٹری ذرا کم طاقت کی ہے۔
نووا 6 اور نووا 6 فائیو جی
یہ دونوں فونز 6.57 انچ کے ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے سے لیس ہیں جن میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
دونوں فونز میں کمپنی کے فلیگ شپ کیرین 990 پراسیسر کو دیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنزموجود ہیں۔
نووا 6 فائیو جی میں بالونگ 5000 فائیو جی موڈیم دیا گیا ہے جبکہ دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 10 سے کیا ہے۔
نووا 6 میں 4100 ایم اے ایچ جبکہ فائیو جی ورژن میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور دونوں فونز میں 40 واٹ ہواوے سپرچارج سپورٹ بھی موجود ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 32 میگا پکسل جبکہ دوسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔
اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 40 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔
اسمارٹ فون کیمرا ٹیسٹ کرنے والی کمپنی ڈی ایکس اومارک نے نووا 6 کے سیلفی کیمرے کو اس وقت مارکیٹ میں دستیاب سب سے بہترین قرار دیا ہے جس کا اسکور 100 ہے اور اس طرح اس نے 99 اسکور کے ساتھ موجود گلیکسی نوٹ 10 پلس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دونوں فونز میں فنگرپرنٹ سنسر فون کی رائٹ سائیڈ پر دیا گیا ہے۔
نووا 6 (8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج)کی قیمت 3199 چینی یوآن (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ فائیو جی ورژن کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 3799 یوآن (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 4199 یوآن (92 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو چین میں پری آرڈر جمعرات سے دستیاب ہوں گے۔
نووا 6 ایس ای
یہ اس سیریز کا مڈرینج فون سمجھا جاسکتا ہے جس میں 6.4 انچ ایف ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں سنگل 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
اس فون میں کیرین 810 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور 4200 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ ہواوے سپرچارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 2، دو میگا پکسل کے ڈیپتھ اور میکرو سنسر دیئے گئے ہیں۔
اس فون کی قیمت 2199 یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔