اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا


اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر الحجار سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستان میں معاشی منصوبوں کی مالی اعانت میں آئی ڈی بی کے کردار کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان میں بینک کا پورٹ فولیو بنائے، وفاقی وزیر نے کنٹری سپورٹ پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

اس کے علاوہ حماد اظہر نے اسلامی ترقیاتی بینک کے مالیاتی بجٹ سپورٹ پروگرام کی بحالی کی تجویز پیش کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا مالیاتی بجٹ سپورٹ پروگرام بحالی سے پاکستان میں زرمبادلہ ذخائر کو تقویت ملے گی۔

حماد اظہر نے اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ کو اسلام آباد میں بینک کا علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر بنانے کی دعوت بھی دی۔

ڈاکٹر بندر الحجار کا کہنا تھا اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک کے کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں