باقاعدہ ٹیکس فائلر ہوں، نوٹس بے بنیاد تھا: حفیظ کا ایف بی آر کو جواب


لاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جواب جمع کرا دیا۔

گزشتہ دنوں ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے مطابق حفیظ سے 17 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔

تاہم اب محمد حفیظ نے ایف بی آر کے دفتر جا کر جواب جمع کرادیا ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ باقاعدہ ٹیکس فائلر ہوں، یہ بے بنیاد نوٹس تھا، میں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کیے ہو ئے ہیں اور کچھ نہیں چھپایا، ایف بی آر کو تمام حقائق سے آگا ہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ان کے سوالات کے جواب بھی دیے ہیں لہٰذا امید ہے کہ حکام میرے مؤقف کو تسلیم کریں گے اور معاملہ ختم کر دیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں