امریکی شہر نیو آرلینز میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی


امریکی ریاست لؤیزیاناکے شہر نیو آرلینز  میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔

 نیو آلینز میں فائرنگ کا واقعہ سیاحوں کے مرکز فرنچ کوارٹر میں پیش آیا جب کہ تاحال فائرنگ کے محرکات پتہ چل سکے ہیں اور نا ہی ملزم کو اب تک گرفتار کیا جا سکا ہے۔

نیو آرلینز پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا علاج مقامی اسپتالوں میں کیا جا رہا ہےجن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جسے پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکا کے شہر منیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے برف میں کھیلتے 2 بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد قریبی گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا تھا۔

اس واقعے کے حوالے سے پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ  گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں