چینی سرمایہ کار پی ایس ای میں 2 ارب ڈالر لگائیں گے، سلیمان مہدی


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے پاکستان اور چین کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ساڑھے 28 لاکھ ڈالرکی لاگت سے چینی سینجن اسٹاک ایکس چینج سے جدید ٹریڈنگ اور سرویلینس پلیٹ فارم خریدلیاہے۔

پی ایس ایکس چینج کے چیئرمین سلیمان مہدی نے جمعہ کوپی ایس ایکس بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ انہوں نے کہا کہ چینی سینجن اسٹاک ایکس چینج سے جدید ٹریڈنگ اور سرویلینس پلیٹ فارم خریدلیاہے۔ انھوں نے بتایاکہ ایس ای سی پی کی جانب سے سرویلنس نظام کے لیے بہت دباو تھاجسکے پیش نظر یہ معاہدہ کیاگیاہے اور اس معاہدے سے پی ایس ایکس نے سرویلینس کے ساتھ ٹریڈنگ کا بھی نیانظام لے لیاہے۔

انھوں نے بتایاکہ سینجن اسٹاک ایکس چینج دنیاکاتیسرا سرفہرست ایکس چینج ہے جس میں فی سیکنڈ2ہزار سودے ہوتے ہیں اور یومیہ 4کمپنیوں کا اندراج ہوتاہے۔ اس نئے نظام سے اسٹاک بروکرز پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑگا اور سرویلینس کانیا نظام آئندہ 12سے14ماہ میں موثربہ عمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایکس نیڈی ریگولیشن پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ 6سالوں میں ریگولیشنز کی بھرمار سے سرمایہ کار مارکیٹ سے نکل گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سلیمان مہدی نے بتایاکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے نئے ایم ڈی کی تقرری چائنیز کنسورشیم کا استحقاق ہیاور ہماری تجویز پر چائنیز کنسورشیم نے پاکستانی ایم ڈی کی تقرری پر رضامندی ظاہر کردی ہے اوع نئے ایم ڈی کی تقرری کا عمل اگلے ماہ کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ پی ایس ایکس نے پہلے ایکس چینج ٹریڈڈ فنڈ(ای ٹی ایف)کا ٹرسٹ قائم کردیاہے جسکییونٹس یوبی ایل اور این آئی ٹی فروخت کریں گے۔ مرتب کردہ ٹرسٹ کی ڈیڈ اور معاہدہ ایس ای سی پی کو منظوری کے لییارسال کردیاگیاہے توقع ہے کہ پہلا ای ٹی ایف جنوری 20120کے وسط میں متعارف ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 72 سالہ وقفے کے بعدپی ایس ایکس کے بورڈ نییہ ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔سرویلینس ٹریڈنگ اور سرویلنس سسٹم پی ایس ایکس میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔پلیٹ فارم کی28 لاکھ پچاس ہزار ڈالرکی ادائیگیاں پانچ سال میں کرنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین میں اسٹاک مارکیٹ بہت مستحکم ہے۔انہوں نے بتایاکہ چین کے اسٹاک مارکیٹ کے چھوٹابروکرزکے پاس سرمایہ کاری کے لیے52ارب ڈالردستیاب ہیں اور چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہرکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں