ماسکو: روس بھارت کو 2025 تک 5 ایس وائے 400میزائل سسٹم مہیا کرے گا۔
روسوبورون ایکسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر میکھیو کے مطابق بھارت نے روس کے ساتھ 2018میں5ارب ڈالر کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے لانگ رینج 5ایس وائے 400میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔
اکتوبر 2018میں روسی صدر ولادی میر پوتن کے نئی دہلی دورے کے دوران معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔روس سے بھارت کو یہ میزائل سسٹم فراہمی کا معاہدہ 2025 میں مکمل ہو گا۔