ڈھاکا: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریسٹورینٹ پرحملے کے کیس میں 7 افراد کو سزائے موت سنادی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2016 میں دارالحکومت کے ایک مشہور ریسٹورینٹ پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنایا اور اس میں نامزد 7 ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا جب کہ عدالت نے ایک ملزم کو بری کردیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا میں یکم جولائی 2016 کو ایک ریسٹورینٹ پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوئے جن میں 17 غیر ملکی بھی شامل تھے۔