فیس بک نے خواتین صارفین کی آن لائن سیکیورٹی کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا


کراچی:  فیس بک نے خواتین صارفین کی آن لائن سیکیوریٹی کیلیے تصاویر پر مبنی ہدایت نامہ (انفو گرافکس) جاری کردیا۔

فیس بک کے مطابق اپنے پلیٹ فارم کو مزید محفوظ بنانے اور خواتین کیلیے اسے مزید خوشگوار جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

فیس بک نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ دوستی کی درخواستوں کو منظور کرنے سے قبل محتاط رہیں اور کسی ایسے شخص کی دوستی کی درخواست منظور کرنے میں بھی احتیاط برتیں جسے پہلے سے جانتی ہوں ہوسکتا ہے کوئی شخص ان کے واقف کی جعلی شناخت سے اکاؤنٹ بناکر دوستوں کی فہرست میں آنا چاہتا ہو،ضروری ہے ٹیگ کیے جانے کی سیٹنگ میں بھی اس بات کو لازم بنایا جائے کہ کوئی بھی دوست آپ کی منظوری کے بغیر آ پ کو کسی مواد یا پوسٹ میں ٹیگ نہ کرسکے ۔


اپنا تبصرہ لکھیں