برسبین میں پاکستانی کرکٹرز نے بھارتی ڈرائیور کو ڈنر میں شریک کرلیا


برسبین: پاکستانی کرکٹر برسبین ٹیسٹ تو نہیں جیت پائے لیکن ایک بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کو کھانا کھلا کر آسٹریلوی عوام کے دل ضرور جیت لئے ہیں۔

انگلش مبصر الیسن مشیلی کے مطابق وہ جس ٹیکسی میں سوار ہوکر گابا اسٹیڈیم آئے، اس کے ڈرائیور نے بتایا کہ یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سمیت 5 پاکستانی کرکٹرز نے بھارتی ریسٹورنٹ جانے کے لیے اس کی خدمات حاصل کی تھیں، کرایہ لینے سے انکار کردیا تو کھلاڑیوں نے احسان کا بدلہ اتارنے کے لیے مجھے اپنے ساتھ ڈنر میں شریک کرلیا، ڈرائیور نے کرکٹرز کے ساتھ اپنی تصویر بھی مشیلی کو دکھائی۔

واضح رہے کہ مشیلی نے اس واقعہ کا ذکر اپنے ساتھی کمنٹیٹر کے ساتھ کیا تو چند گھنٹوں میں ہی یہ خبر پورے آسٹریلوی میڈیا میں پھیل گئی، عوام نے پاکستانی کرکٹرز کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں