لاہور: وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کا مشورہ دے دیا۔
سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن چیف نے مجھے مسیج کیا کہ میں ان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاؤں، وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بابراعظم نے برسبین ٹیسٹ میں مضبوط آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے سامنے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے مشکل وقت میں شاندار سنچری بنائی تھی، اس کے باوجود پاکستان ٹیم اننگز اور 5 رنز کی شکست سے نہ بچ پائی، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔