کراچی: اداکارہ مہوش حیات اور احسن خان کی بلاول بھٹو زرداری کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے‘‘ کی مزاحیہ انداز میں کاپی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بارش سے متعلق بیان ’’جب بارش آتا ہے تو پانی آتاہے اور جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوا، یہاں تک کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہد آفریدی سمیت متعدد افراد کی اس بیان کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیوز سامنے آئیں۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات اوراحسن خان کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں اداکار نہایت مزاحیہ انداز میں بلاول کا مشہور ڈائیلاگ ’’جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے‘‘ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے مہوش اور احسن کی ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے جب کہ زیادہ تر صارفین نے دونوں اداکاروں پر یہ ویڈیو بنانے پر تنقید کی۔