محمد رضوان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں محمد رضوان کا اسکور 37 رنز پر پہنچا تو 55 ویں اوورز کی دوسری گیند پر میں ٹیم پین نے رضوان کا کیچ لیا۔

ٹی وی ری پلے مطابق پیٹ کمنز نے نو بال کی تھی لیکن امپائرز نے فیصلہ بولر کے حق میں دے دیا۔ اس فیصلے پر کمنٹیٹرز سمیت مبصرین سب ہی حیران رہ گئے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے بھی کمنٹری میں لکھ ڈالا،کہ گیند نو بال لگ رہی ہے لیکن تھرڈ امپائر نے کئی بار ری پلے دیکھ کر بھی فیصلہ نہ بدلا اور آؤٹ دے دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں