نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے


 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے اور انہیں لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگل کی صبح لاہور پہنچے گی، ڈاکٹرز نے نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے، اسٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے جب کہ ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے بھی ادویات دی جا رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں تاہم دعا کریں کہ نواز شریف کا سفر بخیر رہے اور اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں