نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے آج ہی عدالت سے رجوع کا فیصلہ


لاہور: ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکلوانے کے لیے (ن) لیگ نے آج ہی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بگڑتی صحت کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل سے فوری نکلوانے کے لیے آج ہی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے (ن) لیگ نے اپنے وکلاء کی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی وکلاء درخواست تیار کرکے آج ہی عدالت سے رجوع کریں گے جب کہ خواجہ حارث، امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں، نواز شریف کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں