ٹوئٹر میں پسندیدہ موضوعات کو فالو کرنا اب آسان کردیا گیا


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اب لوگ ان موضوعات کو بھی فالو کرسکتے ہیں، جن پر بات کرنا انہیں پسند ہوتا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے فالو ٹاپکس کے نام سے ایک نیا فیچر پیش کردیا گیا ہے تاکہ لوگ متعلقہ ہیش ٹیگ سرچ کرنے میں وقت ضائع نہ کریں۔

یہ فیچر جب اکاﺅنٹ آپ کے اکاﺅنٹ پر دستیاب ہوگا تو ٹوئٹر کی جانب سے پوچھا جائے گا کہ آپ اپنی ٹائم لائن پر ‘اس موضوع پر مزید دیکھنا’ چاہتے ہیں۔

اس کا انحصار ان اکاﺅنٹس پر ہوگا جن کو آپ فالو کررہے ہوں گے اور جو کچھ آپ ٹوئٹر پر سرچ کرتے ہوں گے، اس کو دیکھ کر ٹوئٹر کی جانب سے سجیشن دی جائے گی۔

اس میں ہر طرح کے موضوعات یا سبجیکٹس تو دستیاب نہیں ہوں گے مگر ٹوئٹر کی جانب سے آنے والے مہینوں میں اس حوالے سے فیچر کو توسیع دی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ جن ٹاپکس کو فالو کیا جائے گا، ان سے متعلق ٹوئٹس ٹائم لائن پر شو ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس موضوع پر ماہرین، مداحوں یا دیگر افراد کی ٹوئٹس ٹائم لائن پر نظر آئیں گی اور اس پر مارک بھی ہوگا تاکہ آپ حادثاتی طور پر ان اکاﺅنٹس کو فالو نہ کرنے لگیں۔

مگر یہ واضح نہیں کہ آخر ٹوئٹر اس بات کو یقینی کیسے بنائے گا کہ معیاری ٹوئیٹس ہی صارف کے اکاﺅنٹ پر نظر آئیں۔

اس کے علاوہ صارف ٹاپکس کو مینیو یا ٹائم لائن پر جاکر بھی منیج کریں گے اور وہاں ان کو ان فالو یا کسی نئے کو تلاش کرسکیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں