گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں داخل


ممبئی: سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس پر انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  90 سالہ لتا منگیشکر کو سانس لینے میں دشواری ہونے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا  تاہم ان کی طبیعت بہتر نہیں ہوسکی جس پر ڈاکٹرز نے معروف گلوکارہ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر لیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

لتامنگیشکر کی بہن اور معروف کلوکارہ آشا بھوسلے نے بھی اسپتال میں اپنی بہن کی عیادت کی اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ لتا منگیشکر کی بھانجی کے مطابق گلوکارہ پہلے وائرل انفیکشن کا شکار ہوئیں اور گھر پر ہی علاج جاری تھا تاہم طبیعت بگڑنے پر اب اسپتال لایا گیا ہے۔

1929 میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر نے سر، سنگیت کی دنیا میں اپنا راج تاحال برقرار رکھا ہوا ہے، ڈھلتی عمر کے باوجود ان کی آواز میں تازگی اور نازکی برقرار ہے، وہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ہیں اور ان کے گائے ہوئے نغمے بھارت، پاکستان، بنگلا دیش سمیت جہاں جہاں اردو سمجھی جاتی ہے زبان زد عام ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں