بھارت سے آنے والی سکھوں کی پالکی اور بس کو ٹیکس چھوٹ


سلام آباد: بھارت سے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب آنے والی گولڈن پالکی اوربس کو تمام ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے چھوٹ دیدی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پربھارت سے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب آنے والی گولڈن پالکی اوربس کو تمام ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے چھوٹ دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ چھوٹ اوقاف پراپرٹی ٹرسٹ بورڈ کی سفارش پر دی گئی ہے اور عطیہ کی جانیوالی یہ گولڈن پالکی اور بس صرف گوردوارہ میں مذہبی مقاصد کیلئے استعمال ہوسکیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں