یوٹیوب ویب سائٹ مکمل طور پر بدل گئی


کیا آپ نے آج کمپیوٹر پر یوٹیوب سائٹ کھول کر ہوم پیج پر غور کیا ؟ اگر نہیں تو ابھی کرلیں۔

درحقیقت دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے ہوم پیج میں نمایاں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

درحقیقت اس بڑی تبدیلی میں یوٹیوب پر حقیقی معنوں میں سب کچھ بڑا کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب میں ویڈیوز کی چند قطاروں کو ہٹا کر زیادہ بڑے اور دیکھنے میں زیادہ بہتر تھمب نیلز کو سائٹ کے ہوم پیج کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

کسی بھی تھمب نیل پر ماﺅس کو رکھ کر کلک کیے بغیر ہی ویڈیو پریویو دیکھ سکتے ہیں جو کہ زیادہ بہتر معیار کا ہوگا۔

فوٹو بشکریہ یوٹیوب
فوٹو بشکریہ یوٹیوب

اسی طرح ویڈیو ٹائٹل اب زیادہ لمبے ہوں گے اور کلک کیے بغیر بھی انہیں پڑھنا ممکن ہوسکے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے چینیل آئیکون کو ہوم پیج پر ہر ویڈیو کے برابر لایا جارہا ہے جو ابھی نیچے تحریری شکل میں ہوتے ہیں، تاکہ صارفین کو واضح طور پر معلوم ہوسکے کہ اس ویڈیو کو بنانے والا کون ہے۔

بڑے تھمب نیل کے ساتھ یوٹیوب ویڈیو ریکومینڈیشنز کو سینٹر میں لارہا ہے جبکہ اس کی تجویز کردہ ویڈیوز کے لیے قطاروں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب نے آخرکار ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے مخصوص چینیلز کی سجیشنز کو ریموو کرنے کا فیچر بھی متعارف کرادیا ہے جو رواں سال کے شروع میں موبائل صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

یوٹیوب کا ریکومینڈیشن انجن ماضی میں متنازع اور نامناسب ویڈیوز دکھانے پر تنقید کا باعث بنتا رہا ہے اور چینیل ریکومینڈیشن پر نظرثانی ممکنہ طور پر ہوم پیج پر متعارف کرائے جانے والے نئے فیچرز میں سب سے اہم سمجھا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے صارف کسی بھی ویڈیو کے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرے گا جو کہ ہر تھمب نیل کے ساتھ ہوگا، وہاں ڈونٹ ریکومینڈ چینیل کا انتخاب کرنا ہوگا۔

فوٹو بشکریہ یوٹیوب
فوٹو بشکریہ یوٹیوب

یوٹیوب کے مطابق صارف اس چینیل کی ویڈیو سرچ، اس چینیل کے پیج یا ٹرینڈنگ سیکشن میں دیکھ سکے گا مگر ہوم پیج پر اسے پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

گوگل کی زیرملکیت ویب سائٹ نے صارفین کے لیے بعد میں ویڈیو دیکھنے کے عمل کو بھی زیادہ آسان بنادیا ہے، اس کے لیے بس ویڈیو کے اوپر ماﺅس ایرو کو رکھیں اور ویڈیو ک بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کرلیں۔

فوٹو بشکریہ یوٹیوب
فوٹو بشکریہ یوٹیوب

ان تبدیلیوں کو آج (جمعرات 7 نومبر) سے متعارف کرادیا گیا ہے اور دنیا بھر میں آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

یوٹیوب کا کہنا تھا کہ نئے ہوم پیج پر مزید فیچر جیسے مخصوص ٹاپکس کو فالو کرنا وغیرہ کو بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں