پرتھ: وہاب ریاض نے بابر اعظم کے گن گانا شروع کردیے۔
پرتھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ سرفراز احمد ایک اچھے کرکٹرہیں وہ بہترین انداز میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے رہے، انھوں نے پاکستان کیلیے بڑی خدمات سرانجام دیں لیکن اب اچھی فارم میں نہیں تھے، اس لیے محمد رضوان کو آسٹریلیا ساتھ لائے، جو بیٹسمین بھی کسی کی جگہ لیتا ہے، اس میں اتنی صلاحیتیں ہوتی ہیں کہ پاکستان کیلیے پرفارم کرسکے۔
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم رنز اسکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کررہے ہیں، وہ پر اعتماد ہیں، ظاہر ہے کہ کپتانی ان کیلیے ایک نیا چیلنج ہے، وقت کیساتھ سیکھتے ہوئے کیریئر میں آگے بڑھیں گے۔