پاکستان نے روسی برآمد کنندگان سے39 سال پرانا کیس حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر روس کو واپس کرے گا۔
ذراائع دفتر خارجہ کے مطابق روس پاکستان میں توانائی اور اسٹیل ملز میں بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے لیکن روسی قوانین کے تحت روس کے ساتھ زیرالتوا مقدمات والے ممالک میں سرمایہ کاری ممکن نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو میں پاکستانی سفیر کو اس سلسلے میں معاہدہ کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں اور مجوزہ معاہدےکے تحت پاکستان 90 روز میں روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر واپس کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ادائیگیوں کے معاملے پر اکتوبر 2016 میں اتفاق رائے ہو چکا ہے اور باقاعدہ طور پر معاہدے کے بعد روس پاکستان میں 8 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔