‘مشن پرواز’ کے بعد فخر عالم اب کیا کرنے جارہے ہیں؟

‘مشن پرواز’ کے بعد فخر عالم اب کیا کرنے جارہے ہیں؟


پاکستانی گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم کو دنیا کا چکر مکمل کیے ابھی صرف ایک ہی سال مکمل ہوا ہے اور اب انہوں نے اس مشن پر کتاب بھی لانچ کردی۔

فخر عالم نے اپنے اس ’مشن پرواز‘ کے حوالے سے ڈان کو بتایا تھا کہ ’ میں نے 28 دنوں میں دنیا بھر میں گھومنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے کا نام ’مشن پرواز‘ رکھا گیا ہے، اس سفر کے دوران میں دنیا بھر کے 30 ایئرپورٹس سے جہاز اڑاؤں گا‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ‘مشن پرواز’ کا آغاز فخر عالم نے 10 اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا کے چھوٹے سے شہر ‘واٹرز’ سے کیا تھا اور وہ 16 اکتوبر کی صبح دبئی کے ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔

فوٹو/ فیس بک
فوٹو/ فیس بک

اس مشن کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد فخر عالم نے اس سفر پر تحریر کردہ ایک کتاب لانچ کردی جس کا نام بھی ‘مشن پرواز’ رکھا ہے۔

انہوں نے تقریب کے دوران اپنی پہلی کتاب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کی۔

واضح رہے کہ 2015 میں فخر عالم کو امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ لائسنس ملا تھا۔

فوٹو/ فیس بک
فوٹو/ فیس بک

اس حوالے سے فخر عالم کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ہمیشہ سے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، میں ہمیشہ ایسا ہی کچھ کرنا چاہتا ہوں جس نے میرے ملک کا نام روشن ہو، مشن پرواز ایک ایسا شاندار تجربہ تھا جس کا موقع صرف چند لوگوں کو ہی ملتا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘مجھے امید ہے مزید پاکستانی اس طرح کے مشن میں اگے بڑھیں، امید ہے جلد خواتین پائیلٹس کو بھی اس سفر میں آگے آگے دیکھوں، پاکستانیوں میں بےانتہا ٹیلنٹ موجود ہے، میرا اگلا مشن خلائی سفر ہے، امید ہے میں خلاء میں پاکستانی پرچم لہرا سکوں’۔

فخر عالم نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنے مشن پرواز پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری پر بھی کام کررہے ہیں جو رواں ماہ 9 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں